ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: شرالی کے تٹی ہکل میں کھیل کے میدان کی زمین اتی کرم کئے جانے پر رکن اسمبلی کا تحصیلدار کے ساتھ دورہ

بھٹکل: شرالی کے تٹی ہکل میں کھیل کے میدان کی زمین اتی کرم کئے جانے پر رکن اسمبلی کا تحصیلدار کے ساتھ دورہ

Mon, 08 Feb 2021 20:01:11    S.O. News Service

بھٹکل:8؍فروری (ایس اؤ نیوز)بھٹکل تعلقہ شرالی کے تٹی ہکل میں کھیل کے  میدان کی زمین پر اتی کرم کئے جانےکی شکایت پر مقامی رکن اسمبلی سنیل نائک نے  میدان پہنچ کر تحصیلدار کے ساتھ معائنہ کیا۔

اس موقع پر بات کرتےہوئےسنیل نائک نےبتایا کہ تٹی ہکل کےکھیل کامیدان پچھلے کئی برسوں سے اتی کرم کیاجارہاہے۔ اس سلسلےمیں کھلاڑیوں نے اتی کرم کو نکال باہرکرنےکا مطالبہ لےکر محکمہ کھیل پہنچ کر میمورنڈم سونپا تھا۔ چونکہ میں نے بھی اسی میدان میں کھیلتےہوئے پرورش پائی ہے۔ کھیل میدان کو لےکر عملی نقشہ تیار کیاگیا ہے۔ تحصیلدار کی قیادت  میں کھیل میدان کا سروے کرتے ہوئے اتی کرم کو نکال باہر کیاجائے گا۔ اور  میدان کو کھیل کےلئے مفید بنایا جائے گا۔


Share: